فضل الرحمان نے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا، محب وطنی کا پول کھل گیا، ساجد ملک

کوٹلی: سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ،وکیل  سپریم کورٹ محمد ساجد ملک ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ فضل الرحمان کی گفتگو سے ان کی سنجیدگی اور محب وطنی کا پول کھل گیا ہے اور انہوں نے بھارت اور افغانستان کو خوش کرنے کیلئے بیان جاری کیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں ساجد ملک نے کہا کہ میں وکلاء کی طرف سے فضل الرحمان کے بیان کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان جیسے لوگوں کا منہ بند کرانا بخوبی جانتے ہیں، غلام مرتضی ایڈووکیٹ

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے اپنی اوقات سے بڑھ کر بات کی ہے،پاک فوج کو حرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ملک میں بڑا رول ہے، فضل الرحمان کا کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاک فوج کیخلاف زبان درازی کریں۔

محمد ساجد ملک نے کہا کہ فضل الرحمان نے بھارت اور افغانستان کوخوش کیا، انہیں ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج ہماری ریڈلائن،فضل الرحمان اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا، قاسم مجید،ظفراقبال ملک