فضل الرحمان جیسے لوگوں کا منہ بند کرانا بخوبی جانتے ہیں، غلام مرتضی ایڈووکیٹ

فضل الرحمان کے پاک فوج اور شہداء سے متعلق بیان پر تمام مکاتب فکر کی جانب سے بھرپور مذمت کی جا رہی ہے اور نکیال کوٹلی سے تعلق رکھنے والے وکیل رہنما غلام مرتضی ایڈووکیٹ نے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیان کی مذمت کرتے ہیں ، فضل الرحمان جیسےلوگ افواج پاکستان کی قربانیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں غلام مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فضل الرحمان کے چاہنے والوں کوبھی پیغام دیتے ہیں وہ انکامنہ بند کروائیںورنہ ہم منہ بند کرانا بخوبی جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج ہماری ریڈلائن،فضل الرحمان اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا، قاسم مجید،ظفراقبال ملک

یہ وہی مولانا ہے جس نے امریکی سفیر کو خط لکھا تھا کہ میری وزیراعظم بننے میں مدد کریں تو میں آپ کے ایجنڈے کیساتھ ہوں اور عور ت کے اقتدارکی مخالفت کرنیوالا یہ شخص ڈیزل کے پرمٹ کیلئے بینظیر بھٹو کے قدموں میں بیٹھ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو بھی یہ یاد کروادیں کہ اس شخص کو اس کا والد ہی اجلاس سے باہر نکال دیتاتھا کہ یہ خبریں لیک کرتا ہے،جس شخص پر اس کا والد ہی اعتبار نہیں کرتاہو ، ہم ہرگز اس کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ شہداء کی توہین کرے۔

پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر،فضل الرحمان بیان واپس لیں، شہزاد گلشن

آزادکشمیر ہائیکورٹ کے وکیل چوہدری شہزاد گلشن ایڈووکیٹ نے کہا کہ فضل الرحمان کے پاک فوج کیخلاف بیان کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور مولانا کو بیان واپس لے کر معافی مانگنا ہوگی۔

اپنے ویڈیو بیان میں چوہدری شہزاد گلشن نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومرہے، پاک فوج ہے تو سب کچھ ہے، فضل الرحمان کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کے حامیوں کی حمایت،فضل الرحمان سے یہ توقع نہیں تھی، مریم نواز