کوٹلی(کشمیرڈیجیٹل)جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کوٹلی راجہ رضوان فضل الرحمن کے بیان پرپھٹ پڑے ، فضل الرحمن سے معافی کا مطالبہ کردیا۔
راجہ رضوان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن کے بیان سے پوری کشمیری قوم کو دلی تکلیف ہوئی ۔ پاک فوج کشمیر اور پاکستان کی محافظ ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قوم فضل الرحمن کی تکلیف جان چکی، جوانوں کی قربانیاں ہضم نہیں ہورہی، چوہدری رخسار
مرکزی رہنما ن لیگ راجہ رضوان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیاں ہمارے لئے باعث فخر ہیں ۔ پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے لئے ریڈ لائن ہے ۔پاک فضائیہ نے گزشتہ جنگ میں جس طرح بھارت کو ناکوں چنے چبوائے دنیا آج بھی پاک فوج کے کردار کو سراہتی ہے ۔
راجہ رضوان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کی قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزا سرائی سن کر دلی دکھ ہوا۔ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور فضل الرحمن کو جان لینا چاہیے کہ پاک فوج دہشتگرد ی کیخلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمن کی پاک فوج کیخلاف ہرزاسرائی قابل مذمت ، مرکزی رہنما پی ٹی آئی محمد آصف
راجہ رضوان کا مزید کہنا تھا کہ جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن کے بیان کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارت دنیا بھر میں رسوائی سمیٹ رہا ہے ۔ جہاں بھی جاتا ہے بھارت کی جگ ہنسائی ہوتی ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ بھی پاک فوج کے کردار کو سراہاتا آیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جس طرح دشمن ملک بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی طیارے مار گرائے رہتی دنیا تک تاریخ کا حصہ بن چکی ہے




