فضل الرحمن کی پاک فوج کیخلاف ہرزاسرائی قابل مذمت ، مرکزی رہنما پی ٹی آئی محمد آصف

بھمبر(کشمیرڈیجیٹل) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما محمد آصف نے فضل الرحمن کے بیان کی مذمت کرتےہوئے سخت ردعمل دیدیا۔

سابق امیدوار اسمبلی محمد آصف نے کہا کہ فضل الرحمن کی قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزا سرائی قابل مذمت ، پاک فوج کیخلاف ہرزا سرائی پر کارروائی ہونی چاہیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمن کی قومی اداروں کیخلاف ہرزا سرائی قابل مذمت،علی شان سونی

محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ سربراہ جے یوآئی ف فضل الرحمن کی قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف بیان بازی پاکستان کیخلاف دشمن کے ایجنڈے کا بیانیہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کو عزت بخشی اور دنیا پاکستان کے کردار کو سراھاتی ہے ۔ پاک فوج سرحدوں اور قوم کی محافظ  ہے ۔ پاک فوج کی وجہ سے ہی آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔

محمد آصف نے کہا کہ جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن کو قومی سلامتی اداروں کیخلاف ہرزار ائی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا،پاکستان

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جانباز اپنے ملک کی سرحدوں کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کا سربراہ اقتدار کیلئے ریاست کیخلاف ملک دشمن ایجنڈے اور بیانیے پر چل رہا ہے ۔