مظفر آباد/میرپور: کشمیر ڈیجیٹل پر ون ویلنگ کی خبر نشر ہونے کی بعد محکمہ پولیس آزادکشمیر نے شہریوں کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی۔
پولیس کی طرف سے آگاہی مہم میں کہا گیا ہے کہ ون ویلنگ کھیل نہیں موت ہے ،ون ویلنگ نوجوانوں اور بالخصوص کم عمر بچوں میں ایک وباکی صورت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے باعث آئے روز کم عمر نوجوانوں میں حادثات دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اس خونی کھیل کو ختم کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں اور اگر اس کے بعد اگر منچلے نوجوان پھر سے سڑکوں پر کرتب کرتے دکھائی دئیے تو ان کم عمر نوجوانوں کی جگہ ان کے والدین پر ایف آئی آر درج کی جائیگی ۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن، ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون، متعدد موٹرسائیکل ضبط
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم کم عمر نوجوانوں پر ایف آئی آر اس لیے نہیں دیں گے کیونکہ ان کے مستقبل پر اثر پڑھے گا ۔
میرپور پولیس نے بھی ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس کی سپیشل ٹاسک ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہیں۔
خصوصی ٹیمیں ون ویلنگ کرنے والوں اورایسے موٹرسائیکل تیار کرنے والوں کو بھی گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی آر دیں گی کیونکہ ون ویلنگ کھیل نہیں موت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مظفرآباد پولیس کی چوروں کو پکڑنے کے بجائے موٹرسائیکل مالکان کیلئے احتیاطی تدابیر کی مہم شروع
عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ایسی کسی ایکٹویٹی کا حصہ نہ بنیں بلکہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں، کسی بھی شخص کو ون ویلنگ کرتے ہوئے پائیں تو فوری طور پر مددگار 15 یا مقامی تھانہ پر اطلاع دیں۔