میرپور: بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون، متعدد گرفتار،مقدمات درج

میرپور ( رپورٹ آصف اقبال) ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی خصوصی ہدایات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

جملہ تھانہ جات کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر آزادکشمیر سے سابق وزرائے اعظم سمیت سیاسی قیادت کی اہم ملاقات

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرتی نظم و ضبط برقرار رکھنےکا عزم۔

عوام کو پیشہ ور بھکاریوں سے نجات دلانے کے لیے قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

آزاد کشمیر کے کاروباری مرکز میرپور میں غیر مقامی پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر شہریوں اور تاجروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کے گروہوں کی موجودگی، مبینہ لڑائی جھگڑوں اور بعض افراد کے مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے شکایات سامنے آ رہی ہیں جس کے باعث شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی مسائل،تعلیم ،صحت سہولیات پر ہرگزسمجھوتہ نہیں کرینگے،ڈپٹی کمشنر باغ

شہریوں نے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ میرپور جیسے اہم کاروباری شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے۔

شہریوں کے تحفظ اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ایسے افراد کی شناخت اور تصدیق کی جائے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے۔