آزادکشمیر کی معروف روحانی شخصیت پیر سید عابد حسین گیلانی سپردخاک

حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کی معروف روحانی درگاہ استانہ عالیہ بدھال شریف کے سجادہ نشین پیر طریقت رہبر شریعت مجاہد اسلام  پیر سید عابد حسین گیلانی انتقال فرما گئے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں افراد کی شرکت مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پیر سید عابد حسین گیلانی کی  نماز جنازہ ان کے صاحبزادے پیر سید عادل گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ نے پڑھائی  مرحوم کی رحلت پرتعزیعتی ریفرنس سے سینکڑوں افراد نے اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ازاد کشمیر کی معروف روحانی درگاہ استانہ عالیہ بدھال شریف کے سجادہ نشین عالمی مبلغ  اسلام روحانی پیشوا سجادہ نشین پیر سید عابد حسین گیلانی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

مرحوم چند عرصے سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے مرحوم کی رحلت کی خبر حویلی میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی ان کی نماز جنازہ میں ضلع بھر کے علاوہ  ریاست بھر سے دیگر اضلاع سے  ہزاروں کی تعداد میں مریدین عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔

ڈی سی حویلی راجہ طارق محمود ایس پی حویلی راجہ محمد بشیر کیانی اے سی حویلی  سید قمر کاظمی افسر مال راجہ صداقت راٹھور مسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری یاسین گلشن کی شرکت

جماعت اہل سنت ازاد کشمیر کے مرکزی صدر امتیاز صدیقی بزم غوثیہ جماعت اہل سنت کے اکابرین نے خطاب کرتے ہوئے پیر سید عابد حسین گیلانی کے دینی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت، مکہ دفاعی معاہدہ کوپارلیمان میں پیش کرینگے، ترک صدر

مقررین نے کہا کہ کہا اب ہم الناس کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم کو ولی کامل پیر شمس الدین گیلانی بدھدلوی  رحمت اللہ علیہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر سردار ضیاء القمر نے حویلی بدھال شریف کی معروف روحانی و مذہبی شخصیت پیر سید عابد حسین شاہ گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر سید عابد حسین شاہ گیلانی کی وفات اہلِ علاقہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ ان کی دینی و روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام عقیدت مندوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔