آزادکشمیر پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، ترقیاں وتبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) آئی جی پی آفس مظفرآباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں ڈی ایس پیز کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن کردیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضیاءاللہ سب ڈویژن کھوئی کو بطور ایس ڈی پی او کھوئی تعینات کردیا، اکمل شریف انسپکٹر کو تبدیل کرتے ہوئے بطور ڈی ایس بخلاف آسامی سدھنوتی تعینات کردیا۔ انسپکٹر محمد سعید راولاکوٹ کو بطور ڈی ایس پی ٹریفک ریجن پونچھ تعینات کردیاج۔ ظفر اقبال ڈی ایس پی ٹریک ریجن پونچھ کو تبدیل کر کے برائے آئندہ تعیناتی حاضر مرکزی دفتر پولیس مظفر آباد کیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کےمطابق راجہ محمد اختر خان انسپکٹر کرائم برانچ حال کرنٹ چارج ڈی ایس پی کو تبدیل کر کے بطور SDPO جبکہ (نصیر آباد پہٹکہ) ضلع مظفر آباد بخلاف- محمد سیاب خان انسپکٹر ضلع حویلی حال کرنٹ چارج ڈی ایس پی کو تبدیل کر کے بطور ڈی ایس پی صدر مقام ضلع باغ تعینات کیا جاتا ہے۔جبکہ تنخواہ مرکزی دفتر پولیس مظفر آباد سے بخلاف آسامی ASP حاصل کرینگے۔۔
خالی آسامی پر تعیناتیاں
ایس پی خرم اقبال او ایس ڈی ، جبکہ ان کی جگہ ریاض مغل کو ایس پی راولاکوٹ تعینات کر دیا گیا ۔۔۔۔
سید شجاع احسن گیلانی انسپکٹر احتساب بیور و حال کو بطور ڈی ایس پی ٹریفک مظفر آباد تعینات کیا جاتا ہے۔دوسری جانب عرفان الحق کیانی ڈی ایس پی ٹرایک مظفرآباد کو تبدیل کر کے برائے آئندہ تعیناتی حاضر مرکزی دفتر پولیس مظفر آباد کیا جاتا ہے۔فیض الرحمن ڈی ایس پی صدر مقام ضلع باغ کو تبدیل کر کے بطور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ریجن پونچھ بخلاف خالی آسامی تعینات کیاگیا
محمد شہزاد ضلع کوٹلی حال کرنٹ چارج ڈی ایس پی کو تبدیل کر کے بطور ڈی ایس پی ضلع کوٹلی تعینات کیا گیا۔- محمد الیاس ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ریجن میر پور کوتبدیل کر کے بطور ڈی ایس پی کوٹلی بخلاف خالی آسامی تعینات کیا جاتا ہے۔عبد الرحمن ڈی ایس پی میر پور کو تبدیل کر کے بطور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ریجن میر پور تعینات کردیا۔ سکندراعظم انسپکٹر ضلع میر پور حال کو تبدیل کر کے بطور ڈی ایس پی ضلع میر پور تعینات کیا جاتا ہے۔حکم ہذا فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Scroll to Top