اقتدار جاتے ہی شاہد خٹک روپوش، اغواء کی خبریں بے بنیاد نکلیں

پشاور (کشمیر ڈیجیٹل) پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ختم ہوتے ہی عہدیداروں کے اغواء ہونے کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔

پارٹی کے نمایاں رہنما شاہد خٹک بھی اچانک منظرِ عام سے غائب ہو گئے ۔

صوبے پر برسوں حکمرانی کرنے والے رہنماؤں کی فہرست میں شامل شاہد خٹک کا اقتدار ختم ہوتے ہی روپوش ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

شاہد خٹک اس بات سے باخوبی واقف ہیں کہ آنے والے دنوں میں قانون کا شکنجہ ان پر کسنے جا رہا ہے اور انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا ہو گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اقتدار ختم ہوتے ہی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کے روپوش ہونے کا انکشاف،اغواء کا ڈرامہ بے نقاب

شاہد خٹک قانونی چارہ جوئی اور گرفتاری سے بچنے کی خاطر انہوں نے بھی دیگر رہنماؤں کی طرح روپوشی کا سہارا لیا  اور اسے اغوا کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ شاہد خٹک کو کسی نے اٹھا لیا ہے، جب کہ وہ خود ہی اپنی مرضی سے کسی محفوظ مقام پر چھپے ہوئے ہیں۔

روپوش ہونے سے قبل فائرنگ کا فرضی تاثر دینے اور گاڑی کو لاوارث چھوڑنے کے واقعات اس لئے گھڑے گئے تا کہ عوام کو گمراہ کیا جاسکا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اقتدارجاتے ہی مینا خان آفریدی بھی روپوش، قانونی گرفت سے بچنے کیلئے نیا ڈرامہ بے نقاب

شاہد خٹک کی جانب سے عوامی ہمدردیاںسمیٹنے کیلئے  قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے اداروں پر الزامات عائد کرکے کارروائی میں رکاوٹ  بننے کی کوشش کی جارہی ہے۔