اقتدار ختم ہوتے ہی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کے روپوش ہونے کا انکشاف،اغواء کا ڈرامہ بے نقاب

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے اقتدار کا سورج غروب ہوتے ہی ڈپٹی سپیکر  ثریا بی بی بھی یکایک منظرِ عام سے غائب ہو گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی طویل حکمرانی کے خاتمے کے فوراً بعد جن دیگر رہنماؤں نے قانونی گرفت کے خوف سے روپوشی اختیار کی ان میں ثریا بی بی بھی شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اقتدار جاتے ہی شاہد خٹک روپوش، اغواء کی خبریں بے بنیاد نکلیں

ثریا بی بی کو بخوبی اندازہ ہے کہ آئندہ دنوں میں ماضی کے تمام اقدامات اور فیصلوں کی چھان بین ہوگی اور انہیں قانون کی عدالت میں جوابدہ ہونا پڑے گا۔

ثریا بی بی نے احتساب اور قانونی چارہ جوئی کی گرفت سے بچنے کیلئے راہ فرارکرتے ہوئے روپوشی اور خود ساختہ اغواء کا ڈرامہ رچایا ۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے حامی عوام کو یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ثریا بی بی کونامعلوم افراد لے گئے

مزید یہ بھی پڑھیں:اقتدار جاتے ہی شفیع جان بھی غائب، ڈرامائی روپوشی پرسوالات اٹھ گئے

جبکہ بنیادی حقائق بالکل واضح ہیں کہ وہ خود ہی گرفتاری سے بچنے کیلئے کسی محفوظ پناہ گاہ میں چلی گئی ہیں۔

روپوش ہونے سے قبل گاڑیوں کو لاوارث حالت میں چھوڑنے اور فائرنگ کے فرضی واقعات کو پیش کر کے ہمدردی کی لہر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تا کہ قانونی کارروائیوں پر اثر انداز ہوا جا سکے۔