وزارتِ اطلاعات

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے کی ذمہ دار ہے،عطا تارڑ

 وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں اضافے کی ذمہ دار ہے ۔ 

  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران عطاءاللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے رہائشی علاقوں میں دہشت گردوں کو لا کر آباد کیا۔ تحریک انصاف کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی بی ٹیم ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف والے بزدل ، دھرنے اور لانگ مارچ سے بھاگ گئے، عطا تارڑ

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، فرانزک لیبارٹری اور پولیس کو جدید اسلحہ اور ضروری سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی، تاہم ان کے بقول اس حوالے سے اقدامات نہیں کئےگئے۔

عطاء اللہ تارڑ نے الزام لگایا کہ طالبان کی خواتین سے متعلق سوچ پورے خیبرپختونخوا پر مسلط کی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کارکردگی صوبے کی ترقی کیلئے صفر ہے جبکہ تخریب کاری سے متعلق امور پر 6، 6 گھنٹے طویل اجلاس بلائے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی جائیگی، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 13 برس کے دوران خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکمرانی کے باعث صوبے کا جو حشر نشر پی ٹی آئی نے کیا ا سکی مثال نہیں ملتی۔