آزاد کشمیر میں بیوروکریسی کی حکمرانی، وزرائے اعظم بے بس! غلام مصطفیٰ لالہ

معروف سوشل ایکٹیویسٹ غلام مصطفیٰ لالہ نے آزاد کشمیر کی بیوروکریسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “بیوروکریسی بادشاہ ہے، ان کی مرضی ہو تو منصوبوں کو تاخیر میں ڈال دیں یا مکمل طور پر ختم کر دیں۔ ان کا کام صرف نقص نکالنا ہے اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔”

انہوں نے کہا کہ “وزیرِاعظم اگر کچھ کرنے کی کوشش بھی کریں تو یہ انہیں ’حلال‘ کر دیتے ہیں۔ بیوروکریٹس اکثریت میں ہوتے ہیں اس لیے مضبوط ہوتے ہیں جبکہ وزرائے اعظم عارضی ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر حکومت میں ان کا اثر و رسوخ برقرار رہتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا ترانہ! پی سی بی نے آفیشل گلوکار کا اعلان کر دیا

غلام مصطفیٰ لالہ نے مزید کہا کہ “یہ لوگ تاج محل یا آگرہ کی تصویر میں بھی نقص نکالیں گے کہ پچھلی دیواریں ٹیڑھی ہیں۔ بڑے وزرائے اعظم نے بیوروکریسی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی مگر خود ہی قربان ہو گئے۔”