وادی نیلم:بارش،پہاڑوں پر ہلکی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)وادی نیلم میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جبکہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

وادی کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بلند سیاحتی مقامات پر ہلکی برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیپہ ویلی: گرج چمک کیساتھ بارش، تیز سرد ہوائیں،موسم تبدیل، گرم کپڑے نکل آئے

موسم کی اچانک تبدیلی کے بعد وادی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت بڑھ گئی۔

شہریوں اور مقامی آبادی نے سرد موسم کے پیش نظر گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا۔

دوسری جانب وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں تیز آندھی چلنے لگی، جبکہ بلند و بالا پہاڑی اور سیاحتی مقامات پر ہلکی برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شناختی دستاویزات کی مدت، ڈیلیوری کا نیا شیڈول جاری

پہاڑوں پر برفباری اور بارش کے باعث وادی میں سرد موسم کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔