سپریم کورٹ بار الیکشن،سردار شوکت علی ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل منتخب

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے انتخابات میں سردار شوکت علی ایڈووکیٹ نے 183 ووٹ حاصل کرکے سیکرٹری جنرل کا انتخاب جیت لیا۔

ان کے مدمقابل شہزاد شفیع ایڈووکیٹ 178 ووٹ حاصل کر سکے۔ اس طرح سردار شوکت علی ایڈووکیٹ نے 5 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ،اعلان باقی ہے،بیرسٹر گوہر

انتخابی نتائج کے مطابق مظفرآباد میں شہزاد شفیع ایڈووکیٹ نے 92 جبکہ سردار شوکت علی ایڈووکیٹ نے 90 ووٹ حاصل کیے۔

میرپور میں شہزاد شفیع 68 اور سردار شوکت علی 65 ووٹ لینے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب کوٹلی میں سردار شوکت علی ایڈووکیٹ نے 17 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شہزاد شفیع ایڈووکیٹ کو 9 ووٹ ملے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی سے پیپلزپارٹی وفد کی اہم ملاقات،عوامی امور پرملکر چلنے پراتفاق

باغ میں بھی سردار شوکت علی 11 ووٹ لے کر آگے رہے، جبکہ شہزاد شفیع نے 9 ووٹ حاصل کیے۔

اس طرح چاروں اسٹیشنوں کے مجموعی نتائج میں سردار شوکت علی ایڈووکیٹ 183 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے، جبکہ شہزاد شفیع ایڈووکیٹ نے 178 ووٹ حاصل کیے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال سینئر وکلا کی مداخلت اور باہمی مذاکرات کے نتیجے میں خوش اسلوبی سے حل ہوگئی