میرپور:سکول اور یونیورسٹی کے طلباء سڑکوں پرآگئے، شدید احتجاج، کوٹلی روڈ بند

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل،آصف اقبال)آزاد کشمیر بھر کے سینکڑوں تعلیمی اداروں کے نائنتھ کلاس اور مسٹ یونیورسٹی  کے طلبہ و طالبات کے سپلی اور فیل ہونے کے نتائج کے خلاف طلباء سڑکوں پر آگئے ۔

احتجاج کے دوران طلباء نے میرپور کوٹلی روڈ بلاک کر دی۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ، جبکہ طلبہ اور ان کے والدین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ رہی۔

میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کا احتجاج

میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(مسٹ )میں طلباء وطالبات، نوجوانوں کی جانب سے مطالبات اور بنیادی حقوق کے حوالے سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرلنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، میچ پریکٹس، اسٹیڈیم روڈ بند، ٹریفک پلان جاری

احتجاج میں طلباء وطالبات، نوجوانوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے اپنے مطالبات پرامن انداز میں پیش کرتے ہوئے امن، انصاف، عزت اور بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ان کی آواز کو سنا جائے اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سنجیدہ اور مثبت اقدامات کریں۔

احتجاج میں موجود افراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اختلافِ رائے کو پُرامن اور جمہوری انداز میں اجاگر کیا جائے گا

معاشرے میں امن، برداشت اور باہمی احترام کی فضا برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یمنی فوج کا باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ

شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام کے مسائل اور مشکلات کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے، کیونکہ عوامی آواز ہی ایک بہتر، پُرامن اور انصاف پر مبنی معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔