سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، میچ پریکٹس، اسٹیڈیم روڈ بند، ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سری لنکاکرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا ۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

13 رُکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑیوں سمیت 5 ٹیم منیجمنٹ آفیشلز  شریک  ہیں۔ سری لنکن ا سکواڈ کے بقیہ 5 کھلاڑی منگل کو اسلام آباد آئیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یمنی فوج کا باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ

سیکستھ اکتوبر پاکستان، سری لنکا پریکٹس میچ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا کل پریکٹس میچ کے دوران 9 ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک اسٹیڈیم روڈ دونوں اطراف سے مکمل بند رہے گی۔

اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک فیض آباد اور آئی جی پیروڈ کے ذریعے راولپنڈی داخل ہو سکے گی، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو سیکستھ روڈ، رحمان آباد اور چاندنی چوک سے مرحلہ وار متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر سے چیئرمین MSFN کی اہم ملاقات، تعلیمی امور پر تبادلہ خیال

ٹیموں کی موومنٹ کے دوران ٹریفک کو مختصر وقت کے لیے متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کی رہنمائی کے لیے 315 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز کی  ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے بقیہ دونوں میچز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ،11 اور 13  اکتوبر کو ہوں گے ۔