دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئےپاکستان پہنچ گئی، جہاں ٹیم کے پہلے دستے کی اسلام آباد آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

سری لنکن کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان کو ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا گیا، جس کے بعد ٹیم کو سخت سکیورٹی میں قیام گاہ منتقل کردیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، صاحبزادہ فرحان کپتان برقرار

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی ٹیم کا پہلا دستہ 13 ارکان پر مشتمل ہے۔ اس میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑی جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے 5 آفیشلز شامل ہیں۔

 سری لنکن ٹیم کے بقیہ 5 کھلاڑی بھی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے، جس کے بعد مہمان ٹیم کا مکمل اسکواڈ سیریز کی تیاریوں کیلئے دستیاب ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 اکتوبر سے ہوگا۔

سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کیلئے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 11 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو ہوگا۔

یوں تینوں میچز راولپنڈی کے ایک ہی میدان میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ماضی میں بھی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:20 سالہ جنوبی افریقی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

مہمان ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد سیریز کا انتظار مزید ختم ہوگیا ہے اور شائقین کرکٹ کی توجہ اب 9 اکتوبر کو ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ پر مرکوز ہوگئی ہے۔