امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کم عمری کی شادی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت ریاست میں شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر کردی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا۔
کیلیفورنیا امریکا کی 18ویں ریاست بن گئی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورنر کی جانب سے متعلقہ بل پر دستخط کیے جانے کے بعد کیلیفورنیا امریکا کی 18ویں ریاست بن گئی ہے جہاں شادی کے لیے قانونی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ : آئی فون اور سونے کی بالیوں کے مطالبات، دولہے کا شادی سے انکار
تاہم امریکا کی دیگر 32 ریاستوں میں مختلف حالات اور قوانین کے تحت کم عمری کی شادی اب بھی ممکن ہے۔
پہلے نابالغ افراد کو شادی کی اجازت تھی
نئے قانون سے قبل کیلیفورنیا میں کسی بھی عمر کے نابالغ افراد اپنے والدین کی رضامندی حاصل کرکے عدالت سے شادی کی اجازت لے سکتے تھے۔
نئے قانون کے تحت اس قانونی راستے کو ختم کردیا گیا ہے اور یکم جنوری 2027 سے ریاست میں شادی کے لیے 18 سال کی عمر مکمل ہونا لازمی ہوگا۔
ہر سال ہزاروں بچوں کی شادیاں
کم عمری کی شادی کے خلاف قانون سازی کے لیے مہم چلانے والی تنظیم ’اَن چینڈ ایٹ لاسٹ‘ کے مطابق کیلیفورنیا میں ہر سال تقریباً 9 ہزار بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ نئی قانون سازی کم عمر افراد کو کم عمری کی شادی کے ممکنہ منفی اثرات سے تحفظ فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
نئے قانون کا اطلاق 2027 سے ہوگا
نئے قانون کے تحت کیلیفورنیا میں شادی کی کم از کم قانونی عمر 18 سال مقرر کردی گئی ہے اور اس قانون کا باقاعدہ نفاذ یکم جنوری 2027 سے ہوگا۔




