کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی کوٹلی پہنچ گئے۔
ضلع کوٹلی میں داخلے پر ہولاڑ، بڈلی چوک سہنسہ اور گلپور کے مقامات پر وزیراعظم کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔
کارکنان اور شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر وزیراعظم کا خیرمقدم کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پرجوش نعروں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، وزیر مال و بحالیات راجہ محمد ریاست، وزیر تعلیم سکولز انجینئر عمیر نعیم، وزیر برقیات راجہ ثاقب مجید، ممبران اسمبلی چوہدری عبدالرزاق، راجہ محمد آصف اور راجہ ایاز نثار بھی موجود تھے۔
بڈلی چوک سہنسہ میں ممبر اسمبلی راجہ محمد آصف کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان اور شہریوں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختصر استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر کونسل اور سیاست کا نیا منظرنامہ
استقبالیہ تقریب میں حلقہ بھر سے ہزاروں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم کی آمد پر شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
گلپور کے مقام پر وزیر مال و بحالیات راجہ محمد ریاست کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں کارکنان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ کارکنان نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا اور ان کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
وزیراعظم افتخار گیلانی دن دو بجے وزیر سیاحت، صنعت و معدنی وسائل کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ان کے استقبال کے لیے عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد پہلے سے موجود تھی۔
وزیراعظم کی آمد پر شرکاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں ہار پہنائے۔ اس موقع پر کارکنان نے پرجوش نعرے لگاتے ہوئے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر کا کوٹلی جلسہ گاہ آمد پر بھی عوام نے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں روایتی بگی میں بیٹھا کر جلسہ گاہ لے جایا گیا
وزیراعظم کے دورۂ کوٹلی کے موقع پر مختلف مقامات پر عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت سے استقبال کا سلسلہ جاری رہا