سونا قیمت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3 ہزار روپے سستا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا پھر مہنگا، قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 161 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا پھر مہنگا، قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا

ادھرعالمی منڈی میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بڑی وجہ امریکہ میں افراطِ زر کے توقعات سے کم رہنے والے اعداد و شمار ہیں۔ مہنگائی کے دباؤ میں نسبتاً کمی کے باعث رواں ماہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں مزید اضافے کے امکانات کم ہوئے ہیں، جس سے سونے کی طلب کو سہارا ملا۔

رپورٹس کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت تقریباً 0.5 فیصد اضافے کے بعد 4 ہزار 175 سے 4 ہزار 182 ڈالر فی اونس کے قریب رہی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 204.80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔