سدھنوتی: دو ماہ بند رہنے کے بعد کشمیر موڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال

آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں تحصیل بلوچ کے قریب واقع کشمیر موڑ، جو کہ سابقہ انڈیا موڑ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دو ماہ کی طویل بندش کے بعد اب ہر طرح کی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں، احتجاجی مارچ اور خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث یہ اہم روڈ مختلف اوقات میں مکمل طور پر بلاک یا شدید متاثر رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق، مقامی سطح پر لگنے والی رکاوٹوں کے باعث بلوچ، سرساوہ اور کوٹلی سے راولپنڈی یا اسلام آباد کا سفر کرنے والے شہریوں کے متبادل راستوں پر ٹریفک کا بہاؤ شدید متاثر رہا ہے۔ سڑکوں کی اس طویل بندش کی وجہ سے عام مسافروں اور بالخصوص علیل افراد کو روزمرہ کی آمدورفت میں شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمت، برینٹ کروڈ 107 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گیا

مسافروں اور ٹریفک کے لیے خوش آئند قدم:

روڈ کی بحالی کے بعد اب اس گزرگاہ پر تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہو چکی ہے، جس سے مسافروں اور مقامی آبادی نے شدید پریشانی کے بعد سکھ کا سانس لیا ہے۔ متعلقہ حکام کا ماننا ہے کہ اس اہم شاہراہ کے کھلنے سے ٹریفک کا نظام معمول پر آ جائے گا اور شہریوں کو سفر کرنے میں بڑی سہولت میسر ہوگی۔