آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور کے مطابق میڈیکل ٹیکنالوجی پارٹ اول و دوم اور فاضل عربی، ادیب کے بقایا امتحانات 7 اکتوبر 2026 سے شروع ہوں گے۔
جاری شدہ نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 7، 9، 10، 12، 13 اور 14 اکتوبر کو ہوں گے اور تمام پرچے صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور تعلیمی بورڈ میٹرک نتائج: لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے اساتذہ رزلٹ دینے میں ناکام
راولاکوٹ میں ان امتحانات کے لیے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کھڑک راولاکوٹ کو امتحانی مرکز مقرر کیا گیا ہے۔ امیدوار مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے امتحانی مرکز میں حاضری یقینی بنائیں۔





