انلینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع، نوٹیفیکیشن جاری

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، انلینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

انلینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A اور آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو ایکٹ 2020 کے سیکشن 4(2) کے تحت حاصل ہونے والے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ٹیکس سال 2025-26 کے انکم ٹیکس ریٹرنزجمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹیکس نظام کاطریقہ کیوں بدلا؟اصل وجہ سامنے آگئی

اس توسیع کے بعد اب انکم ٹیکس گوشوارے 30 نومبر 2026 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔