وادی نیلم کے سیاحتی مقامات میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری، رتی گلی سفید چادر میں لپٹ گئی

آزاد جموں و کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم کے مختلف سیاحتی مقامات پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کے بعد معروف سیاحتی مقام ‘رتی گلی’ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے اور یہ علاقہ اپنے حسن کی ایک نئی داستان رقم کر رہا ہے۔

بلند و بالا سفید پہاڑ، دل کو موہ لینے والی خاموش فضائیں اور اردگرد بکھرا قدرت کا یہ حسین منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں میں صدیوں پرانی گھاس کٹائی کی روایت’’لیتری‘‘ کا رنگا رنگ سیزن شروع

برف باری کے اس دلکش سلسلے کے بعد وادی نیلم کے ان بلند مقامات پر سردی کی شدت میں بھی نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی رتی گلی اور اس کے اطراف کے ندی نالوں اور پہاڑی سلسلوں پر برف کے گہرے تودے سج گئے ہیں، جو اس خطے کی سیاحتی دلکشی میں مزید نکھار پیدا کر رہے ہیں۔