حویلی(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ مقابلوں میں یونیورسٹی آف حویلی کہوٹہ، آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ نے ریاستی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔
یونیورسٹی آف حویلی کہوٹہ، آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کا ریاستی سطح پر شاندار اعزاز،طلعت فاروقی نے عارفانہ کلام میں پہلی، ودیل گیلانی نے نعت میں تیسری پوزیشن حاصلکرلی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر حکومت کا بلدیاتی نظام لانے پر غور، اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
قرات کے مقابلے میں حافظ اویس (شعبہ کمپیوٹر سائنس)، نعت کے مقابلے میں ودیل گیلانی (شعبہ ایجوکیشن)، عارفانہ کلام میں طلعت فاروقی (شعبہ کمپیوٹر سائنس) اور مصباح کاظمی (شعبہ ریاضی) نے ضلع حویلی کی طرف سے کامیابی حاصل کی اور ریاستی سطح کے مقابلوں میں شرکت کی۔

ریاستی سطح پر طلعت فاروقی نے عارفانہ کلام میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ودیل گیلانی نے نعت میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے یونیورسٹی آف حویلی کہوٹہ، آزاد جموں و کشمیر کا نام ریاست بھر میں روشن کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،وفاقی وزرا کے انکشافات
تقریبِ تقسیمِ انعامات کیڈٹ کالج مظفرآباد میں منعقد ہوئی، جہاں وزیر تعلیم سردار عمیر نعیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلعت فاروقی کو شیلڈ پیش کی، جبکہ نعت میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ودیل گیلانی کو سیکرٹری تعلیم نے شیلڈ سے نوازا۔
اس تمام تر پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز راجہ بسالت کیانی نے طلبہ کے ساتھ بطور سرپرست و رہنما شرکت کی، ہر مرحلے پر ان کی رہنمائی، معاونت اور حوصلہ افزائی کی، اور ان کے اعتماد کو تقویت پہنچائی۔
ادارے کی جانب سے یہ عزم بھی ظاہر کیا گیا کہ مستقبل میں بھی طلبہ کو اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے شامل کیا جائے گا تاکہ دیگر طلبہ کیلئے یہ ایک مثال بن سکے۔
یونیورسٹی آف حویلی کہوٹہ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے کوشاں ہے اور ان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گی۔
یونیورسٹی آف حویلی کہوٹہ، آزاد جموں و کشمیر کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ یونیورسٹی نے انہیں اس سطح پر اپنا ٹیلنٹ اجاگر کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا۔




