ایران کمزور، دوبارہ حملے کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کا سوچ رہے ہیں۔ توقع ہے مذاکرات کار رواں ہفتے ایران کیساتھ مزید مذاکرات کریں گے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےایگزیوس سے گفتگو میں کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ان کی شرائط امریکا کو قبول نہیں۔ یہ وہ معاہدہ ہے جس پر شاید ہم ایک سال پہلے اسے قبول کرلیتے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ کیساتھ جاری جنگ ختم نہیں ہوئی، فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگیا: ایرانی آرمی چیف

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز اور امریکی بحری ناکہ بندی پر بات کرنا چاہتا ہے۔ ایران نے اپنی طاقت اور پوزیشن کو ضرورت سے زیادہ مضبوط سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد گذشتہ روز سب سے زیادہ تیل آبنائے ہرمز سے گزرا۔

امریکی فوج آبنائے ہرمز سے بڑی مقدار میں تیل گزارنے میں مدد دے رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے امریکی جاسوس آبدوز پکڑ لی،ایرانی فورسزکا دعویٰ

ایگزیوس کے مطابق قطر اور دیگر ممالک امریکا ایران مذاکرات بحال کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے این بی سی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کی بحالی روکنا ضروری ہے۔

ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم سے متعلق مسئلہ حل کرنا ہوگا، ایران کو جوہری معاہدے کی شرائط اور عالمی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔