وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کیلئے آئی ایم ایف کو منالیا ہے اور اب جلد سبسڈی کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔
وزیراعظم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ آئی ایم ایف ایم ڈی کو منانے میں بڑی کامیابی ملی ہے جس کے بعد جلد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا 5 روزہ دورہ امریکا مکمل،لندن پہنچ گئے
ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے اشارہ دیا کہ وہ ملک میں ہونے والی نئے صوبوں سے متعلق بحث کے حوالے سے باخبر ہیں۔
سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایک پر حملہ سب پر حملہ جبکہ شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق سہہ فریقی ملاقات کی گونج رہی۔
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے اہم ترین ملاقات ہوئی جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی تقریر میں وزیراعظم کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتیں بڑھنے کے آفٹر شاکس،مہنگائی شرح میں ہوشربا اضافہ
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ لندن کے لوٹن ائیرپورٹ پر پہنچے جہاں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
شہباز شریف لندن میں دو دن قیام کریں گے اور اس دوران وہ اپناچیک اپ کرائیں گے جب کہ لندن میں دو روز قیام کے بعد وزیراعظم وطن واپس روانہ ہوں گے۔




