باکسر عثمان وزیر کا بڑا اعزاز، 19ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی، عثمان وزیر نے انڈونیشین باکسرایری آگٹسن کو شکست دے کر ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

عثمان وزیر نے بنکاک میں منعقدہ انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ میں انڈونیشین باکسر ایری آگسن کو شکست سے دوچار کیا اور ایک اور شاندار فتح اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیںَ:ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ٹریننگ شروع کردی

فتح کے بعد ویڈیو بیان میں عثمان وزیر نے کہا کہ انڈونیشین باکسر کے خلاف اپنی انیسویں انٹرنیشنل فائٹ جیت گیا ہوں، اپنی جیت کور کمانڈر پشاور، افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جاری دہشت گردی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام اپنی جیت کرتا ہوں، پاکستان آرمی نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے۔

عثمان وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جاری دہشت گردی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام اپنی جیت کرتا ہوں۔

عثمان وزیر نے کہا کہ میں ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کر گیا ہوں، ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان جلد کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے اپنی بیسویں فائٹ بھی جیتنے کی کوشش کروں گا، حکومت پاکستان کی جانب سے سپورٹ کی امید کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا بھارتی حریف مہیش سے ٹاکرا، کس نے کتنے مقابلے جیتے؟

عثمان وزیر خان اب تک اپنے کیرئر میں ناقابل شکست ہیں اور ان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے استور سے ہے۔

یا درہے کہ گزشتہ دنوں عثمان وزیر نے کہاتھا کہ اگر پاکستان باکسنگ فیڈریشن تعاون کرے تو وہ اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔