نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر میں قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا ہے جو یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا ، این ایچ اے حکام کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافے کا مقصد سڑکوں کی دیکھ بھال اور سفری سہولیات کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اس سے قبل یکم جنوری کو ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کیا گیا تھا، حکام کے مطابق مختلف گاڑیوں کے ٹول ریٹ مقرر کیے گئے ہیں،چھوٹی کاروں کے لیے 70 روپے، وین کے لیے 150 روپے، بسوں کے لیے 250 روپے، دو ایکسل والے ٹرکوں کے لیے 300 روپے، جب کہ بڑے ٹرکوں کے لیے 550 روپے،کئی موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔میرپور، 7 کمپنیوں نے ٹیکس چھوٹ کی مد میں 100 ارب روپے سے زائد مالیتی تیل درآمد کرلیا،قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
M-1 (اسلام آباد-پشاور) موٹر وے پر گاڑیوں کاٹول 500 روپے سے بڑھا کر 550 روپے کر د یا گیا ہے، M-3 (لاہور-عبدالحکیم) موٹر وے پر M-4 پر 700 روپے سے بڑھا کر 800 روپے کر د یاگیا ہے۔ (پنڈی بھٹیاں-فیصل آباد-ملتان) موٹروے 950 روپے سےبڑھا کر 1050 روپے M-5 (ملتان-سکور) موٹر وے پر 1100 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے، M-14 (ڈیرہ اسماعیل خان-ہکلاہ) موٹر وے پر 600 سےبڑھا کر 650 روپے جبکہ E-35 (حسن ابدال حویلیا ں ،مانسہرہ) موٹروے 250 سے بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا ہے ۔
بڑی گاڑیوں کے ٹول ریٹ 850 سے 5750 روپے مقرر کیا گیا ہے،این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور موٹر ویز اور ہائی ویز پر سفری سہولیات کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔