میرپور( آصف اقبال کشمیر ڈیجیٹل ) ایس ایچ او تھانہ تھوتھال آصف عظیم کی خصوصی کاوشوں سے ڈھیری چوہدریاں سے چوری ہونے والی بکریاں کوٹلہ منڈی سے برآمد کر لی گئیں۔
کارروائی سب انسپکٹر نوید سراج ڈی ایف سی راجہ فہیم سہراب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی۔چوری میں ملوث ملزمان کا تعلق بھمبر سے ہے۔
ڈھیری چوہدریاں کے نوجوانوں نے بھی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے چوری شدہ بکریوں کی برآمدگی میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم : آتشزدگی واقعات ،حکومت نے ایمرجنسی ریلیف پہنچادی
پولیس کارروائی کے دوران بکریاں فروخت کرنیوالے شخص سمیت ایک مبینہ چور کو گرفتار کر لیا گیاجبکہ تیسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی تلاش جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرصحت کا ہٹیاں بالا کا دورہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے تین ڈاکٹرز دینے کا اعلان
ملزمان کی گرفتاری اور بکریوں کی برآمدگی میں رینٹ اے کار مالکان نے بھی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
ڈھیری چوہدریاں کے نوجوانوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی میرپور خرم اقبال، ایس ایچ او تھانہ تھوتھال آصف عظیم اور سب انسپکٹر نوید سراج کا شکریہ ادا کیا۔



