وزیرصحت کا ہٹیاں بالا کا دورہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے تین ڈاکٹرز دینے کا اعلان

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)وزیر صحت عامہ آزادکشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کا دورہ کیا

دورے کے دوران وزیرصحت نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جبکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر عدنان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران بھی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کا لیپہ ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا ڈاکٹر احمد جنید نے وزیر صحت کو ہسپتال کے انتظامی امور، طبی سہولیات، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور طبی عملے سے ملاقات کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ ہٹیاں بالا کے عوام کو مزید بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کو پارٹی کے اندر سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے:شوکت جاوید میر

ان شاء اللہ ہٹیاں بالا میں ہفتے کے تین دن بڑے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات دستیاب ہوں گی، جس سے مقامی آبادی کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

وزیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کو مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔