وادی لیپہ (رپورٹ:کشمیر ڈیجیٹل عبد الصبور اعوان ) وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی اور سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر چودھری محمد رشید نے وادی لیپہ کے دورے کے دوران ایل ٹی ایف ٹی سی ہسپتال کا دورہ کیا ۔
جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور دستیاب وسائل کا جائزہ لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت کا سٹاف فائنل ،فاروق حیدر وزیر ہیلتھ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کے پرائیویٹ سیکرٹری مقرر
اس موقع پر پاک فوج کے آرمی میڈیکل آفیسرز، ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل، مسلم لیگی رہنما سردار سعید ظفر، سجاول خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
دورے کے دوران صحت عامہ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہسپتال میں دستیاب طبی وسائل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وادی لیپہ میں عوام کو طبی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں پاک فوج کے تعاون کو بھی سراہا گیا۔
مقامی سطح پر پاک فوج کی جانب سے عوامی سہولت کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریگیڈ کمانڈر اور پاک فوج کے متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے کارکنان جماعت کا قیمتی سرمایہ ہیں:ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر
کہا گیا کہ وادی لیپہ کے عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی میں پاک فوج کا تعاون قابلِ قدر ہے۔




