افتخارگیلانی

وزیراعظم افتخارگیلانی کے دورہ بھمبر کے پیش نظر سکیورٹی اور انتظامی امور پر اہم اجلاس

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرافتخارگیلانی کے متوقع دورہ بھمبر کے پیش نظرڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق کی زیر صدارت اہم انتظامی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام ضلعی سربراہان محکمہ جات کو فرائض تفویض کئے گئے،ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طارق کی زیر صدارت انتظامی اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ کے حوالے سے انتظامات، سکیورٹی، استقبال، پروگرام اور دیگر ضروری امور کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پلان آف ایکشن مرتب کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اصلاحاتی پروگرام صرف آغاز ،ترقی کا سفر ہر گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے،افتخارگیلانی

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم آزادکشمیر اپنے متوقع دورہ بھمبر کے دوران 100 روزہ پلان کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات کا جائزہ لینے کے علاوہ ضلع کیلئےاہم پراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم دانش سکول اینڈ سائنس سسٹم کا بھی معائنہ کریں گے اور ادارے میں فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات، تعمیراتی پیش رفت اور دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔

اجلاس میں ایس ایس پی بھمبر چوہدری محمد امین،آفیسر تعلقات عامہ ٹو سپیکر آزادکشمیر قانون سازاسمبلی حافظ اظہر حسین رضا و دیگر افسران نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وزیراعظم کے دورہ کے سلسلہ میں تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور متعلقہ محکمے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔

انہوں نے سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، روٹ کلیئرنس، استقبال اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے دورہ کے دوران عوامی فلاح و بہبود اور ضلع کی ترقی سے متعلق اہم منصوبوں پر پیشرفت متوقع ہے، اس لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور موثر کوآرڈی نیشن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی پیکیج کیلئے کمیٹی تشکیل،تھرڈ پارٹی کے ذریعے اہلیت کی بنیاد پربھرتیاں ہونگی، وزیراعظم گیلانی

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی اور وزیراعظم کے متوقع دورہ کے حوالے سے مختلف امور پر اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔