سماہنی(کشمیر ڈیجیٹل)تھانہ پولیس چوکی سماہنی کی انسداد جرائم ومنشیات کیخلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک سال پرانے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپور ڈویژن ایس ایس پی بھمبر کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ پولیس چوکی طارق سلہریا کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کاروائی کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر : فائر سیفٹی آڈٹ کا فیصلہ، متعلقہ ادارے الرٹ
اے ایس آئی عبدالرحمن، تفتیشی محمد الطاف، محمد رمضان اور دیگر نفری اس کاروائی میں شامل تھی، جنہوں نے رات کے اندھیرے میں ڈنہ کے علاقے میں چھاپہ مارکارروائی کی گئی۔
سماہنی پولیس نے نامزد ملزم رئیس زبیر ولد محمد زبیر (ساکن ڈنہ) کو موقع سے گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خواجہ فاروق احمد کی گرفتاری قابل مذمت ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے،ذیشان حیدر
عوام اور علاقائی حلقوں نے پولیس حکام، تفتیشی ٹیم کی اس بر وقت و موثر کارروائی کو انتہائی لائق تحسین قرار دیا ہے
شہریوں کا3 کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے بھمبر پولیس کے یہ مثبت اقدامات قابلِ فخر ہیں۔




