وادی لیپہ: محکمہ زراعت کے حکا م کی نااہلی کے باعث وادی لیپہ میں محکمہ زراعت کا دفتر بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا، حکام خاموش تماشائی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے حکا م کی نااہلی کے باعث وادی لیپہ میں بھارتی فائرنگ اور زلزلہ2005 سے متاثرہ دفتر دوبارہ تعمیر نہ کیا جاسکا۔
بھوت بنگلہ نما عمارت میں محکمہ کے اہلکاروں کے بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے،دفتر برفباری سے مزید تباہی کی جانب گامزن ہے، محکمہ کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت زراعت پر توجہ دینے کی بات کررہی ہے دوسری طرف تحصیل لیپہ میں 20 سال سے دفتر کھنڈر بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ زراعت کا پھلدار پودے آدھی قیمت پر فراہم ، مفت باغات لگا کر دینے کا اعلان
آزادکشمیر حکومت، محکمہ کے حکام کو دفترکی تباہ حالی کا نوٹس لے کر اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ جس دفتر میں سٹاف کے بیٹھے کی جگہ ہی نہیں وہ لوگوں کو کیا سہولیات فراہم کریگا۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر میں محکمہ زراعت کا کام زراعت اور کچن گارڈنگ کو فروغ دینا ہے لیکن اس کے برعکس اس محکمہ کی کارکردگی صفر ہی ہے۔
محکمہ کا کام لوگوں کو آگاہی دینا ہوتا ہے کہ کون سی فصل اگاہیں کس وقت کھاد دیں وغیرہ ، کون سی سبزی آگائیں لیکن آزادکشمیر میں یہ محکمہ تباہی لے دھانے پر ہے۔




