نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)صدرمسلم لیگ ن شاہ غلام قادر اورسینئر قیادت نیلم ویلی کی مشاورت کے بعد پارٹی کا اہم تنظیمی فیصلہ سامنے آگیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیریونین کونسل لوات، ضلع نیلم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوتھ کونسلر خواجہ باری کی پارٹی رکنیت تا حکمِ ثانی معطل کر دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خواتین کی خود کفالت،بیک یارڈ پولٹری پروڈکشن فار وویمن منصوبے کا آغاز
ذرائع کے مطابق خواجہ باری کی پارٹی رکنیت کا نوٹیفکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع نیلم کے جنرل سیکرٹری رانا نصیر احمد کی جانب سے جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے تحت پارٹی صدر نے پارٹی پالیسی، نظم و ضبط اور جماعتی مفاد کیخلاف سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے واضح تنظیمی اقدام کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی بنیادیں مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر سطح پر جماعتی نظم و ضبط، اصول اور پارٹی پالیسی کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بن گئی،ترقیاتی منصوبے ٹھپ
جو بھی شخص پارٹی پالیسی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں پایا جائے گا، اس کے خلاف تنظیمی سطح پر کارروائی کا راستہ موجود ہے۔
یہ اقدام اس بات کا واضح پیغام ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں پارٹی نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔




