ڈاکٹر نجیب نقی نے صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آذاد جموں وکشمیر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر نجیب نقی نے صدر ریاست کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

صدر آزادکشمیر کی حلف برداری تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب : ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لے کر نئے صدر منتخب

صدر ریاست سے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت وزراء حکومت،۔ممبران اسمبلی اور سیاسی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب حلف برداری سے قبل آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ترقی کا دور دورہ ہوگا، دھرنوں اور احتجاج سے مسائل حل نہیں ہوتے، وفاقی وزیر امیر مقام

اجلاس میں صدر آزاد جموں و کشمیر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی 32 ووٹ لے کر آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب ہوئے

جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13ووٹ حاصل کیے۔صدر کے انتخاب میں کل 45 ووٹ کاسٹ ہوںٔے ۔پریزاںٔیڈںٔنگ آفیسر کے فرائض سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انجام دیئے۔