باغ کارڈیک ہسپتال کا اہم منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) باغ کارڈیک ہسپتال کی تعمیر کا اہم منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔

باغ کارڈیک ہسپتال کے تعمیراتی منصوبے پر سوا ارب روپے لاگت کا تخمینہ تجویز کیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا: 66 سال قبل خاندان سے بچھڑا شہری نوگراں پہنچ گیا

کارڈیک ہسپتال کی تعمیر و تکمیل سے باغ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو دل کے امراض کے علاج کی جدید سہولیات مقامی سطح پر میسر آئے گی۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے 2 ستمبر 2015ء کو دورۂ باغ کے دوران کارڈیک ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ترقی کا دور دورہ ہوگا، دھرنوں اور احتجاج سے مسائل حل نہیں ہوتے، وفاقی وزیر امیر مقام

جبکہ 2020ء میں ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے منصوبے کو سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نام سے منسوب کر دیا گیا تھا۔