جہلم ویلی: تجارتی سرگرمیوں کیلئے اوقات کار مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت) ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی کی جانب سے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع جہلم ویلی میں مختلف کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

جاری حکم نامے کے مطابق ضلع بھر کے تمام تجارتی مراکز، دکانیں، بازار اور متعلقہ کاروباری مراکز رات 9 بجے تک بند کر دیے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انجینئر امیر مقام مظفرآباد پہنچ گئے،کشمیری عوام جلد تبدیلی محسوس کرینگے،وفاقی وزیر

حکم نامے میں شادی ہالز، مارکیز اور شادی بیاہ کی تقریبات سے متعلق مقامات کے لیے بھی اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں اور تمام تقریبات رات 10 بجے تک مکمل کرنا ہوں گی۔

اسی طرح ریسٹورنٹس، کیفے، کیٹرنگ سروسز، فوڈ آؤٹ لیٹس، ہوٹلز اور بیکریوں سمیت متعلقہ کاروباری مراکز رات 11 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامے میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں اور دیگر انتظامی افسران کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن دھاندلی :جاوید بٹ ن لیگی امیدوار یٰسین لون کیخلاف الیکشن ٹربیونل پہنچ گئے،درخواست دائر

جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔