سبسڈائزڈ پٹرول کیلئے شہری شکایات ہیلپ لائن پر درج کروائیں، کمشنرطاہر ممتاز

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے سبسڈائزڈ پٹرول کی عدم فراہمی سے متعلق شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 24/7 عوامی آگاہی و شکایات سیل قائم کر دیا ہے۔

کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈائزڈ پٹرول کی عوام تک بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن پٹرول پمپس پر سبسڈائزڈ پٹرول فراہم نہیں کیا جا رہا یا شہریوں کو اس حوالے سے کسی قسم کی شکایت درپیش ہے، وہ عوامی آگاہی و شکایات سیل کی 24 گھنٹے دستیاب ہیلپ لائن پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

کمشنر میرپور ڈویژن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

عوامی آگاہی و شکایات سیل کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ٹیلی فون: 05827-921266
واٹس ایپ: 0342-5522369
واٹس ایپ: 0345-8115626

شہری سبسڈائزڈ پٹرول کی عدم فراہمی یا اس سے متعلق دیگر شکایات کے اندراج کے لیے مذکورہ نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔