اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر بھارتی اکاؤنٹس اور نیٹ ورکس کی جانب سے پاکستان کیخلاف ایک اور منظم ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈا مہم بے نقاب۔
اس پروپیگنڈے کے تحت یہ جھوٹا دعویٰ پھیلایا گیا کہ سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر حوثی حملوں میں پاکستان ایئر فورس (PAF) کے 3 جے ایف-17 (JF-17) تھنڈر طیارے تباہ ہو گئے
مزید یہ بھی پڑھیں:حرمین الشریفین کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، ترجمان پاک فوج
پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے جن تصاویر اور ویڈیوز کو بطور “ثبوت” پیش کیا، وہ عام نوعیت کے طیاروں کی پرانی اور نامعلوم تصاویر تھیں، جن کا سعودی عرب میں ہونے والے کسی واقعے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔
: شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر نہ تو کسی پاکستانی جے ایف-17 (JF-17) طیارے کا نقصان ہوا ہے اور نہ ہی وہاں سے پاکستانی دستوں یا فضائی عملے کی واپسی یا انخلاء کی کوئی رپورٹ موجود ہے۔ دفاعی معاہدے کے تحت موجود پاکستانی اہلکار مکمل محفوظ اور فعال ہیں۔
<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>Houthis hit King Abdulaziz Air Base in Saudi Arabia, damaging at least 3 Pakistani JF-17s stationed there. Reports now say PAF is evacuating its jets. <br>Where is the Mecca Defence Pact, is Pakistan already backing out? <a href=”https://t.co/0twpDyDNFV”>pic.twitter.com/0twpDyDNFV</a></p>— Bhairav Force (OSint) (@BhairavForce) <a href=”https://x.com/BhairavForce/status/2101207762114121960?ref_src=twsrc%5Etfw”>September 19, 2026</a></blockquote> <script async src=”https://platform.x.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>
اس مہم میں استعمال ہونے والی تصویر میں جنگی طیارے دکھائی دیتے ہیں، تاہم تصویر کی بنیاد پر نہ طیاروں کی شناخت پاکستانی جے ایف 17 کے طور پر کی جاسکتی ہے اور نہ ہی یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ سعودی عرب میں کسی حملے کا نشانہ بنے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بارسلونا : انڈس ہسپتال کیلئےفنڈریزنگ، معروف اداکار نعمان اعجاز کی شرکت
پاکستانی طیاروں کو نقصان پہنچنے کے غیر مصدقہ دعووں کے ساتھ سعودی عرب اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے کیخلاف پروپیگنڈا، حقائق کے منافی نکلے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لینے سے واضح ہوتا ہے کہ یہ پروپیگنڈا نیٹ ورک کے تحت چلنے والے اکاؤنٹس (SMAs) کا ایک باقاعدہ ہینڈلنگ گروپ ہے جو ایک ہی ٹیکسٹ کو کاپی پیسٹ کر کے زبردستی ٹرینڈ بنانے اور پاک سعودی دفاعی تعلقات کے حوالے سے منفی تاثر پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر حوثی حملے اور پاک فضائیہ کے طیاروں کی تباہی کا دعویٰ مکمل طور پر فیک (Fake) اور بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔




