مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سیکرٹریٹ ہائر ایجوکیشن نے تمام تعلیمی اداروں (کالجز) کیلئے 5 روزہ ورکنگ ویک (پانچ روزہ ہفتہ وار سرگرمیوں) کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سیکرٹریٹ ہائر ایجوکیشن کے سیکشن آفیسر کی جانب سے جاری کردہ آرڈر (نمبر HED/Admin/13958-62/2026) کے مطابق مجاز اتھارٹی نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں پیر سے جمعہ تک تدریسی و انتظامی امور جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ ہائر ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ اور پریکٹیکل امتحانات کے لیے نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر تمام متعلقہ تعلیمی اداروں پر ہو گا، جس کے تحت اب کالجوں میں ہفتے میں دو روز (ہفتہ اور اتوار) کی تعطیل ہوا کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول بچپ پروگرام ، آزاد کشمیر کے تمام سکولز ہفتے کے 5 دن کھلیں گے
اس حکم نامے کی کاپیاں پرائم منسٹر آزاد کشمیر کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری انفارمیشن و آئی ٹی، تمام ڈائریکٹرز، اور پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر کو اطلاع اور تعمیل کیلئےارسال کر دی گئی ہیں۔





