بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)عدالت تحصیل فوجداری بھمبر نے سرکار بنام ارسلان غفور کیس کا فیصلہ سنا دیا، شواہد اور گواہان کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو مجرم قرار دے دیا گیا۔
بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل): عدالت تحصیل فوجداری بھمبر نے زنا کے مقدمے میں نامزد ارسلان غفور کو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور دستیاب شواہد و گواہان کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی پیکیج کیلئے کمیٹی تشکیل،تھرڈ پارٹی کے ذریعے اہلیت کی بنیاد پربھرتیاں ہونگی، وزیراعظم گیلانی
تفصیلات کے مطابق سرکار بنام ارسلان غفور کے عنوان سے زیرِ سماعت مقدمے کا فیصلہ عدالت تحصیل فوجداری بھمبر کے اراکین سینئر سول جج عثمان حیدر اور سینئر تحصیل قاضی ظہیر عباس نے سنایا۔
عدالتی کارروائی کے دوران مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد اور گواہان کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔ عدالت نے دستیاب ریکارڈ اور مقدمے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ارسلان غفور کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 7 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنانے کا حکم جاری کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں سرمایہ کاری،عمران عزیز کا اوورسیز کشمیریوں کو آگے آنے کا مشورہ
عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم کو قانون کے مطابق سزا کی تکمیل کیلئے جیل منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
عدالتی فیصلے کے بعد مقدمے کی کارروائی اپنے اختتام کو پہنچی، جبکہ سزا پر عمل درآمد متعلقہ قانونی ضابطوں کے مطابق کیا جائے گا۔




