وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری جہاز کے استعمال پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں جانے کے تمام اخراجات پونے 3 کروڑ روپے اپنی جیب سے ادا کئے ہیں۔
یوٹیوبرز کی تنقید اور عوام کو جوابدہی
ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف عوام کو جوابدہ ہیں، کسی یوٹیوبر کو نہیں اور ان پر تنقید کر کے لوگ ڈالرز کماتے ہیں۔
پروازوں اور حکومتی امور کی انجام دہی
مریم نواز نے واضح کیا کہ جہاز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ہے اور چاروں وزرائے اعلیٰ کے پاس یہ سہولت موجود ہے جبکہ سفر کے دوران بھی ان کا دفتر فعال رہتا ہے۔
پنجاب میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال پنجاب کے ہر ضلع میں گرین بسیں چلیں گی اور مجموعی طور پر 3 ہزار الیکٹرک بسیں سروس کا حصہ بنیں گی۔
تعلیمی اور رہائشی منصوبے
پنجاب حکومت طلباء کو 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دے رہی ہے جبکہ ‘اپنا گھر، اپنی چھت’ اسکیم پر 300 ارب روپے لاگت آ رہی ہے۔
صحت کے شعبے اور علاج کی سہولیات
انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتر دیکھ بھال کیلئے پنجاب کے ہسپتال میں دنیا کی مہنگی ترین کینسر کی مشین نصب کی گئی ہے۔
دیگر صوبوں سے موازنہ اور کے پی قیادت پر تنقید
دیگر صوبوں کی حالت کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہاں جا کر ایسا لگتا ہے جیسے 1915 کا دور ہو جبکہ کے پی کے سے آنے والوں کو پنجاب کے عوام نے مسترد کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:5 اگست 2019 کا اقدام کشمیری عوام کے حقوق اور شناخت پر حملہ تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
عوام کی حفاظت کیلئے صونے میں امن وامان بہتر بنایا، کسی اور میں یہ ہمت نہیں تھی لوگوں نے مقدمات سے ڈرانے کی کوشش کی، میں کسی سے نہیں ڈرتی۔




