مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر صحت عامہ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے کہا کہ حکومت ڈینٹل کے شعبہ میں عوام کو بہتر اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
وزیرصحت کا کہنا تھا کہ جناح ڈینٹل ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ ہسپتال میںاو پی جی مشین کی فراہمی کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کابینہ اجلاس، حرمین الشریفین کے تحفظ کی بھرپور حمایت کی اہم قرارداد منظور
ڈینٹل کے شعبہ میں موجود مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر صحت عامہ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے جناح ڈینٹل ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز (ڈینٹل) ڈاکٹر صائمہ خان نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، طبی سہولیات اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران ڈینٹل کے شعبہ میں موجود مسائل، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مزید بہتری کیلئے درکار اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر صائمہ خان نے وزیر صحت عامہ کو جناح ڈینٹل ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، مختلف شعبہ جات کی صورتحال اور علاج معالجے کیلئے دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر صائمہ خان نے ہسپتال کی ضروریات اور بالخصوص جدید تشخیصی آلات کی فراہمی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیر صحت عامہ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے کہا کہ ڈینٹل کے شعبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بروقت ،موثر کوریج،کشمیر ڈیجیٹل آزادکشمیر بھر میں پہلے نمبر پر آگیا
انہوں نے کہا کہ جناح ڈینٹل ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ مریضوں کو ایک ہی چھت تلے بہتر اور معیاری ڈینٹل علاج کی سہولیات میسر آسکیں۔
وزیر صحت عامہ نے کہا کہ او پی جی مشین کی فراہمی کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں گےجس سے مریضوں کو دانتوں اور جبڑے سے متعلق تشخیصی سہولت ہسپتال ہی میں دستیاب ہو سکے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہسپتال کی ضروریات کا جائزہ لینے اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز (ڈینٹل) ڈاکٹر صائمہ خان نے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کو جناح ڈینٹل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔




