اسلام آباد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرکاری کام کے دنوں میں تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن یا سرکلر مکمل طور پر جعلی اور بے بنیاد نکلا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے اس معاملے پر واضح کیا ہے کہ اس وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن میں سرکاری دفاتر کے ورکنگ ڈیز میں ردوبدل کا جو دعویٰ کیا جا رہا ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
حکومتی تردید اور شہریوں کے لیے ہدایات:
حکام کی جانب سے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری امور، پالیسیوں اور دفتری اوقات یا دنوں سے متعلق کسی بھی نوٹیفکیشن پر آنکھیں بند کر کے یقین کرنے سے گریز کریں۔ حکومت نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ اس قسم کی غیر مصدقہ اطلاعات کو آگے شیئر کرنے سے مکمل اجتناب کیا جائے تاکہ معاشرے میں جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔ کسی بھی سرکاری حکم نامے کی سچائی جاننے کے لیے ہمیشہ حکومتِ پاکستان کے صرف مستند ذرائع اور آفیشل چینلز سے ہی رجوع کیا جانا چاہیے۔
A notification circulating on social media claiming changes to the Government of Pakistan’s working days is fake.
The public is advised not to believe or share such misleading content and to rely only on official government channels for authentic notifications and announcements. https://t.co/rbtPOK5V9o
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) September 17, 2026




