محکمہ جنگلات

آزاد کشمیر میں محکمہ جنگلات کو مزید وسائل دینے کا فیصلہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے وزیر جنگلات وائلڈ لائف فشریز وقار احمد نور کی زیر صدارت محکمہ جنگلات ہٹیاں ویلی اور جہلم یلی کا اجلاس کشمیر فارسٹ سکول ٹنڈالی میں منعقد ہوا ۔ جس میں ہٹیاں ویلی اور جہلم ویلی کے متعلقہ محکمانہ امور بر بریفنگ لی۔

بریفنگ میں سیکرٹری جنگلات چوہری محمد فرید ناظم اعلی پرنسپل سردار افتخار احمد ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد محمود ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیات راجہ زاہد حسین پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین ناظم جنگلات میر نصیر ناظم جنگلات ارتضیٰ قریشی ناظم جنگلات سید مفسر گیلانی ناظم جنگلات ارشد خان ڈی ایف او غلام مجتبیٰ اعوان ڈی ایف او مقرب خان ڈی ایف او جہلم ویلی توصیف میرا ڈی ایف او سردار وقاص ڈی ایف او سلیم عوان سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرجنگلات وقار احمد نور کا افسران کو ٹمبر مافیا کیخلاف موثر کارروائی کا حکم

اس موقع پر افسران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات وقار احمد نور نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی افادیت سب سے اہم ہے شجرکاری شجر پروری کیلئے بہت کام ہوا مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

10 سالوں میں تقریبا ساڑھے چھ ارب روپے شجرکاری پر خرچ ہوئے پودے لگانے اور بچانے کے سلسلہ میں عوام محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں۔

وزیراعظم کے سو روزہ اصلا حاتی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات میں بھی اصلاحات کی جائیں گی کوشش کریں گے کہ محکمہ جنگلات کو وسائل ملیں پنجاب طرز پر آزاد کشمیر میں محکمہ جنگلات میں اصلاحات کریں گے جو ہمیں ریسورس ملیں گے یا محکمہ کرے گا وہ دیکھ لیں گے۔

مری ایکسپریس وے پر سفر کے دوران کام نظر اتا ہے کوہالہ روڈ پر بھی کوشش کریں گے لوگ عملی تبدیلی محسوس کریں آئندہ ہفتے میں حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر وہ تبدیلیاں بھی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں وسائل خرچ ہوئے وہ کہاں ہوئے دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ساتھ عوام کا براہ راست تعلق ہے محکمہ جنگلات نے آزاد کشمیر میں کام کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر جنگلات وقار احمد نور اہم دورے پر میرپور پہنچ گئے ، افسران کو اہم ہدایت جاری

آئندہ کیلئے مزید بہتری لانے کیلئےمکمل کر کردار ادا کریں گے درخت لگانے ہی نہیں بلکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دینا ہے وزیر جنگلات نے کشمیر فارسٹ سکول کا بھی معائنہ کیا۔