مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ وکلاء کا قانون کی بالادستی، شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے ۔
آزادکشمیر کے وکلاء نے جمہوری اقدار، آئینی حقوق اور قانون کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ حکومت وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر سے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ان خیالات کا اظہار انہوں سے سینٹرل بار ایسوسی ایشن اور دیگر عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر بارراجہ ضیغم افتخار کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔
دریں اثناء وزیر اعظم سے مسلم لیگ ن کے رہنما و صدر تحفظ حقوق نیلم ویلی راجہ ظفر اقبال خان نے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ وادی نیلم سمیت پوری ریاست کے دور دراز علاقوں کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وادی نیلم سیاحت کے اعتبار سے آزادکشمیر کا نہایت اہم علاقہ ہے اسکی تعمیر وترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے ریاست کی معاشی حالت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرِ توانائی اقب مجید راجہ کا دورۂ کومی کوٹ، بنیادی مرکزِ صحت کا افتتاح اور ایمبولینس کی فراہمی
تقریب کے دوران صدر تحفظ حقوق نیلم ویلی نے نو منتخب وزیراعظم کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔




