لیبیا کے ایک بڑے ہوائی اڈے پر ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جبکہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد لیبیا نے فضائی حدود بند کرکے طیاروں کی آمدورفت معطل کردی گئی۔ رپورٹ میں طیارے میں سوار اہم شخصیت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔
TC-AKF رجسٹریشن والا Cessna Citation Latitude طیارہ صبح 5 بج کر 45 منٹ پر استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ سے مصراتہ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ یہ ایک پوزیشننگ فلائٹ تھی ۔۔
طیارہ مصراتہ سے اہم شخصیت کو لینے جارہا تھا ۔۔اس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: سی ایم ایچ فلائی اوور پروجیکٹ کی تاخیر پر برہمی، ٹھیکیدار کو 45 دن کی ڈیڈ لائن جاری
لینڈنگ کے بعد طیارہ رن وے پر قابو میں نہ رہ سکا اور رن وے سے آگے نکل گیا، جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں، جن میں ایئرپورٹ کے فائر فائٹرز اور ARFF (Aircraft Rescue and Fire Fighting) ٹیمیں شامل تھیں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور طیارے میں موجود دو پائلٹس اور ایک کیبن کریو رکن کو بحفاظت نکال لیا۔
تینوں افراد بالکل محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ اطلاعات کے مطابق ان کی حالت اچھی ہے۔
لیبیا کے ایک بڑے ہوائی اڈے پر ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جبکہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
طیارہ صبح 5 بج کر 45 منٹ پر استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ سے مصراتہ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ لینڈنگ کے بعد طیارہ رن وے پر قابو میں نہ رہ سکا اور رن وے سے آگے نکل گیا، جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں، جن میں ایئرپورٹ کے فائر فائٹرز اور ARFF (Aircraft Rescue and Fire Fighting) ٹیمیں شامل تھیں، نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور طیارے میں موجود دو پائلٹس اور ایک کیبن کریو رکن کو بحفاظت نکال لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کا مظفرآباد میں خفیہ دورہ, سیاسی و سرکاری حلقوں سے اہم ملاقاتیں
تینوں افراد بالکل محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ اطلاعات کے مطابق ان کی حالت اچھی ہے۔
اس واقعے کے بعد، لیبیا کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے اداروں نے آگ بجھانے اور فضائی ٹریفک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی، جبکہ پروازوں کی بحالی کے لیے ہوائی اڈے کو تیار کرنے کا کام جاری ہے۔
شہرِ مصراتہ کے جنوب میں تقریباً 7 کلومیٹر (4.35 میل) کے فاصلے پر واقع ‘مصراتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ’ لیبیا کے اہم ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔
لیبیا کی ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، اس ہوائی اڈے کی سالانہ مسافر گنجائش 5 لاکھ (500,000) ہے اور یہاں پانچ گراؤنڈ اسٹیشنز موجود ہیں۔




