مظفرآباد : وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کو مظفرآباد میں قیام کا دوسرا روز مکمل ہو گیا ہے، جہاں انہوں نے اپنے دورے کے دوران غیر محسوس انداز میں شہر کے مختلف حصوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی کارکنان اور سرکاری افسران سے اہم میٹنگز اور بریفنگز کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
شہر کے دورے اور عوامی مسائل پر گفتگو:
ذرائع اور رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں بشمول گوجرا، ٹاکا آباد، ٹانگا اسٹینڈ اور اپر اڈا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف گھروں میں جا کر تعزیت اور فاتح خوانی کی۔ اس دوران انہوں نے شہر کے مجموعی حالات کا بغور جائزہ لیا اور تعمیراتی پرجیکٹس سمیت رکے ہوئے کاموں کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مختلف علاقوں سے آنے والے وفود اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کا تتاں بندھا رہا، جہاں عوام نے اپنے مسائل کے حوالے سے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کیا ہے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کو ترجیح دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے مرحلے میں بھمبر اور میرپور میں انٹرنیٹ بحال ہوگا،وزیراعظم افتخار گیلانی
بیوروکریسی کو سخت ہدایات اور آئندہ کا لائحہ عمل:
وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیکرٹریز اور سرکاری افسران کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ لوگوں کے مسائل کو الجھانے کے بجائے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ دفاتر کے چکر کاٹنے والے شہری تنگ نہ ہوں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال اور فلاحی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے بیوروکریسی کو اپنی کارکردگی مزید موثر بنانا ہوگی۔ سیاسی تجزیهکار اس امر کا جائزہ لے رہے ہیں کہ نون لیگ کی نئی حکومت عوامی توقعات پر کتنا پورا اترتی ہے اور انتظامی امور پر گرفت کتنی مضبوط ہوتی ہے۔




